Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پولنگ سکیم ناقص، 16 ہزار 400 پولنگ سٹیشن کم، 4 کروڑ ووٹرز کا حق رائے دہی سے محروم رہ جانے کا خدشہ

Published

on

The schedule will be announced after the new delimitation for local body elections in Islamabad, sources Election Commission

عام انتخابات 2024 کی پولنگ سکیم میں الیکشن ایکٹ نظر انداز کردیا گیا،ملک بھر میں 16ہزار4 سو سے زائد پولنگ سٹیشن کم  اور1لاکھ 52ہزار پولنگ بوتھ بھی کم بنائے گئے ،،تکنیکی طور پر 4کروڑ 70لاکھ ووٹرز کو ووٹ کے حق سے محروم ہو سکتے ہیں،،الیکشن کمیشن نےقومی اسمبلی کے ہر حلقےمیں اوسط62 پولنگ سٹیشن اور 572پولنگ بوتھ کم بنائے ہیں۔ ملک بھر میں 16480پولنگ سٹیشن کم بنائے گئے ہیں ۔

ملک بھر میں 16ہزار4سو سے زائد پولنگ سٹیشن کم  اور1لاکھ 52ہزار پولنگ بوتھ بھی کم بنائے گئے،تکنیکی طور پر 4کروڑ 70لاکھ ووٹرز کو ووٹ کے حق سے محروم ہو سکتے ہیں،الیکشن کمیشن نےقومی اسمبلی کےہر حلقےمیں اوسط62پولنگ سٹیشن اور 572پولنگ بوتھ کم بنائے ہیں،  قانون کے مطابق 428619پولنگ بوتھ بنانے تھے، الیکشن کمیشن نے 2276398پولنگ بوتھ بنائے ہیں،

ملک بھر میں 16480پولنگ سٹیشن کم بنائے گئے ہیں،ملک بھر میں 90675پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں، قانون کے مطابق 107,155پولنگ سٹیشن بنائے جانے چاہئے تھے، عام انتخابات 2024 کے لیے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پولنگ اسکیم کی سمری جاری کی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے لیے ملک میں کل 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں،جن میں مردوں کے 25 ہزار 320 اور خواتین کے 23 ہزار 950 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،ملک بھر میں 41 ہزار 405 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 50 ہزار 944 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،ان میں مردوں کے 14 ہزار 556 اور خواتین کے 14 ہزار 36 پولنگ اسٹیشن ہوں گے،پنجاب میں 22 ہزار 352 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

سندھ میں 19 ہزار 6 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،ان میں مردوں کے 4 ہزار 439،خواتین کے 4 ہزار 308 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،صوبے میں 10 ہزار 259 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

 خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 697 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ،ان میں مردوں کے 4 ہزار 814،خواتین کے 4 ہزار 289 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،صوبے میں 6 ہزار 594 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

 بلوچستان میں 5 ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،بلوچستان  میں  میں مردوں کے 1511 اور خواتین کے 1317 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،صوبے میں 2 ہزار 200 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 2 لاکھ 76 ہزار 402 پولنگ بوتھ ہوں گے،ان  میں مردوں کے 1 لاکھ 47 ہزار 560  اور خواتین کےلیے 1 لاکھ 27 ہزار 842 پولنگ بوتھ ہوں گے۔

پنجاب میں 1لاکھ 49 ہزار 434،سندھ میں 65 ہزار5 پولنگ بوتھ ہوں گے ،خیبر پختو نخوا میں 47 ہزار 81،بلوچستان میں 14 ہزار 882 پولنگ بوتھ ہوں گے، ملک بھر میں 16ہزار4سو80پولنگ سٹیشن اور 1لاکھ 52ہزار2سو21پولنگ بوتھ کم بنائے ہیں،ہزاروں پولنگ سٹیشن اور پولنگ بوتھ کم بنانے سے الیکشن کے دن ووٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بڑی تعداد میں ووٹرز اپنا ووٹ ڈالنے کے حق سے بھی محروم رہ سکتے ہیں۔

قانون کے مطابق 428619پولنگ بوتھ بنانے تھے، الیکشن کمیشن نے 2276398پولنگ بوتھ بنائے ہیں،اس کے ساتھ ملک بھر میں 16480پولنگ سٹیشن کم بنائے گئے، ملک بھر میں 90675پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔

 قانون کے مطابق 107,155پولنگ سٹیشن بنانے چاہیے تھے،پنجاب میں نے اوسط497ووٹرز پر ایک پولنگ بوتھ بنایا ہے،بلوچستان میں اوسط 361ووٹرز پر ایک پولنگ بوتھ بنایا ہے،خیبرپختونخوا میں اوسط 466ووٹرز پرایک پولنگ بوتھ بنایا گیا ہے، صوبہ سندھ میں اوسط 415ووٹرز پر ایک پولنگ بوتھ بنایا گیا ہے،قانون کے مطابق زیادہ سے زیادہ 1200ووٹرز پر پولنگ سٹیشن اور 300ووٹرز پر ایک بوتھ بنے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین