Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

پوپ فرانسس نے 21 نئے کارڈینلز نامزد کر دیئے

Published

on

مسیحیت کے پیشوا پوپ فرانسس نے 21 نئے کارڈینلز کے ناموں کا اعلان کردیا، جس سے کارڈینلز کے گروپ پر ان کی سوچ کے حامل افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، کارڈینلز پوپ کے انتقال یا استعفیٰ کی صورت میں نئے پوپ کا انتخاب کرتے ہیں۔

نئے کارڈینلز کے تقرر کی تقریب 30 ستمبر کو ہوگی، ناموں کا اعلان 86 سالہ پوپ فرانسس نےسینٹ پیٹرز چوک میں دوپہر کی عبادت کے دوران کیا۔

نامزد کارڈینلز میں سے 18 کی عمر 80 سال سے کم ہے جو نئے پوپ کے انتخاب میں شریک ہوں گے، تین کی عمر 80 سال سے زیادہ ہے اور وہ ووٹنگ کے عمل میں شریک نہیں ہوں گے اور ان کی نامزدگی ان کی چرچ کے لیے خدمات کے اعتراف میں کی گئی ہے۔

تمام کارڈینلز پوپ کے انتخاب کے حتمی مرحلے سے پہلے اجتماع عام میں شرکت کے مجاز ہوتے ہیں اور 80 سال سے زیادہ عمر کے کارڈینلز اپنے کم عمر ساتھیوں کو نئے پوپ کے انتخاب کے لیے رائے دیتے ہیں۔

نئے کارڈینلز کا تعلق امریکا، اٹلی، ارجنٹینا، جنوبی افریقا، سپین، کولمبیا، جنوبی سوڈان، ہانگ کانگ، پولینڈ، ملائشیا، تنزانیہ اور پرتگال سے ہے۔

تین نئے نامزد کارڈینلز پہلے ہی ویٹی کن کے اہم عہدوں پر کام کر رہے ہیں جن میں ارجنٹینا کے آرچ بشپ بھی شامل ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین