Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

الیکشن کا التوا ملکی مفاد میں نہیں،جاوید لطیف

Published

on

Faiz Hamid was the main character of what was happening in the country, Javed Latif

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ آج کچھ سیاستدان اور کچھ اینکر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ الیکشن التواء ہو سکتے ہیں، الیکشن کا التواء ملکی مفاد کے خلاف ہوگا، ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی و معاشی استحکام نواز شریف کو انصاف کی فراہمی سے جڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنا جلدی نواز شریف کو انصاف ملے گا اتنا جلدی ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا، بےگناہ کو انصاف نہیں مل رہا اور گناہگار کو بیلنس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ آپ سوچیں 190 ملین پاؤنڈ کھانے والوں پر قانون حرکت میں نہیں آ رہا تھا، لاڈلے پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا تھا، کیا پاکستان میں انصاف چہرے دیکھ کر ملے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین