پاکستان
امن و امان کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرنا مناسب نہیں، سراج الحق
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ امن اوامان کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرنا مناسب نہیں، افغانستان کی موجودہ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے، ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے اور انڈیا کو یہ موقع نہیں دینا چاہیے کہ وہ افغانستان کو مورچے کے طور پر استعمال کر سکے۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے لوئردیر سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 7 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن آئین کا تقاضا ہے، کسی کے پاس الیکشن کروانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، کچھ لوگ شکوک وشبہات پیدا کر رہے ہیں جس کی اب گنجائش نہیں، امن امان کا مسئلہ آج کا نہیں، امن اوامان کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرنا مناسب نہیں، امن کی بحالی کے لیے شفاف الیکشن کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے، ایک قوم کو ہم نے 40 سال سپورٹ کیا اور اب جب وہ کامیاب ہوئے تو تعلقات خراب ہو گئے، ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے اور انڈیا کو کھبی یہ موقع نہیں دینا چاہیئے کہ وہ افغانستان کو مورچے کے طور پر استعمال کر سکے۔
الیکشن کمشنر اپنے حلف کے تقاضوں کو پوارا کریں اور تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جیسا ماحول دے، الیکشن پر بیرونی عناصر اثر انداز نہ ہوں، 8 فروری کا الیکشن اس صورت میں قابل قبول ہو گا کہ جب لوگوں کویقین ہو جائے کہ یہ صاف شفاف الیکشن ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی