Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

فلم گنجل کا پریمیئر، احمد علی اکبر، آمنہ الیاس سمیت کاسٹ میں شامل تمام اداکار شریک

Published

on

90کی دہائی میں چائلڈ لیبر کے خلاف آوازبلند کرنے والے بچے کے قتل کی حقیقی کہانی پرمشتمل فلم گنجل کا پرییمئرکراچی میں ہوا،جس میں فلم کی کاسٹ شریک ہوئی۔

سچی کہانی پربنی پاکستانی فلم گنجل کا پریمئرڈی ایچ اے کراچی کے نیوپلیکس سینما میں ہوا،جس میں فلمی ستاروں کے علاوہ شوبز کے دیگرشخصیات شریک ہوئے۔

فلم 90کی دہائی میں چائلڈ لیبر کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں قتل ہونے والےبچے کے گردگھومتی ہے،اداکاراحمد علی اکبرنے فلم میں صحافی شہبازبھٹی کا کرداراداکیاہے۔جس نے اسی قتل کی رپورٹنگ کی تھی۔

پریمئیرمیں فلم کی کاسٹ میں شامل اداکاراحمد علی اکبراورآمنہ الیاس سمیت دیگرشریک ہوئے،گنجل کی ڈائریکشن شعیب سلطان نے دی ہے،اداکارہ ریشم فلم میں ایک اخبار کے ایڈیٹرکا کردارنبھارہی ہے۔

پریمئر میں شریک افراد کوفلم کا شودکھاگیا،فلم کی ڈائریکشن اوربہترین عکسبندی کو شائقین فلم نے سراہا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین