Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

میئر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی، اس بار پیپلز پارٹی بندے نہیں اٹھا سکے گی، نعیم الرحمان

Published

on

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت اب سندھ میں نہیں بنے گی،میئر کراچی کیخلاف عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی ہے،پیپلز پارٹی اس بار بندے نہیں اٹھا سکے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت اب سندھ میں نہیں بنے گی،الیکشن کمیشن ریاستی ادارہ ہے چاہتے ہیں ذمہ داری نبھائے،پارٹیوں کے گورنرز موجود ہیں تو کیسے شفاف انتخابات ہوں گے۔

 امیر جماعت اسلامی کراچی نے کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے حق پر ڈاکا مارا ہے،مودی اور بھارتی سپریم کورٹ میں کوئی فرق نہیں رہا،کشمیر پاکستان کا حصہ ہےاورہمیشہ رہے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جہاں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے وہاں اقوام متحدہ کچھ نہیں کر پا رہی،عالمی طاقتیں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر خاموش ہیں،اس وقت پاکستان کو ایک اہم کردار ادا کرنا چاہیے،فلسطین کی صورتحال بھی تشویشناک اور حیران کن ہوتی جارہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین