Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بجلی فی یونٹ 4.66 روپے بڑھانے کی تیاری، صارفین پر 36 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

Published

on

How many electricity consumers got relief from 201 to 500 units in Punjab? Details have been released

بجلی کی قیمت میں ایک بار بڑھانے کی تیاری کرلی گئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے درخواست دائر کردی گئی، جس پر کل سماعت کی جائے گی جبکہ منظوری پر صارفین پر 36 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔

درخواست ماہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور بقایا جات کی مد میں جمع کرائی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ نومبرکے دوران پانی سے 36.5 فیصد، نیوکلیئرسے 20 فیصد اور کوئلے سے 13 فیصد اور ایل این جی ذریعے سے 10.6 فیصد بجلی کی پیداوار رہی۔

نیپرا درخواست پر سماعت بدھ کو کرے گا، منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین پر 36 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین