پاکستان
ذوالفقار بھٹو کیس پر صدارتی ریفرنس، بلاول کی سیئر پارٹی وکلا سے مشاورت
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز لائرز فورم کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں اور قانونی ماہرین کا اجلاس کی صدارت کی۔
ملاقات میں پیپلز لائرز فورم کے عہدیداروں نے چیئرمین بلاول بھٹو کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس کے صدارتی ریفرنس پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں شہید ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کیس کے قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں فاروق ایچ نائیک اور شہادت اعوان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ قاضی بشیر، بہرام خان ترین، راحیل کامران چیمہ، ساجد تنولی، گوہر رحمان خٹک، غیاث الحق اور اسرار عباسی موجود تھے۔ ملاقات میں سید نیئر حسین بخاری، فیصل کریم کنڈی، رضا ربانی اور آمنہ پراچہ موجود تھے۔
دریں اثناء سول سوسائٹی کے وفد نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات کی اور اہم ملکی و خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پاکستانی عوام کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کے وفد نے ملک کو درپیش مسائل کے حوالے سے اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفد کی اپنے اپنے شعبوں میں خدمات اور کارکردگی کو سراہا۔
چیئرمین بلاول سے ملاقات کرنے والوں میں احمد فراز خان ایڈووکیٹ، بیرسٹر سیف اللہ غوری، بلال طارق خان، ڈاکٹر عبدالمومن، ڈاکٹر ماریہ حامد، ڈاکٹر سلمیٰ ملک، فہیم سردار، حافظ محمد طاہر، ہما فواد، جہانزیب درانی، کنول ملک شامل تھے۔ بھٹو زرداری۔ لبنیٰ بھیت، ایس ایم طارق، جاوید اختر، پیر محمد انور، جنید، راجہ محمد خان، ثانیہ کامران، شہباز ظہیر، شمامت الامبرارباب، بلند سہیل، کشف احمد، طلحہ رحمانی، اسامہ ملک، عثمان اقبال بندل اور یوسف مسیح شریک تھے۔ وفد اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی