Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وزیراعظم نے عیدالفطر پر 4 چھٹیوں کی منظوری دے دی

Published

on

وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر 4 دن کی تعطیلات دیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر پر 4 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹفیکشن جلد جاری ہوگا۔

ذرائع کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 10سے 13 اپریل تک ہوں گی۔

خیال رہے کہ 9 اپریل کو 29 واں رمضان المبارک ہوگا اور چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی ورنہ 11 اپریل کو عیدالفطر ہوگی۔

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد ملک میں ایک ہی روز عید الفطر کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی روز ہوا ہے، انشاءاللہ شہادت کے مطابق عید الفطر بھی ایک ہی روز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ تمام مکاتب فکر کے علماء کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 18 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین