Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وزیراعظم نے کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی

Published

on

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی کےقیام کی منظوری دے دی ۔۔اتھارٹی چیئرپرسن کے تحت کام کرے گی۔۔۔ہرصوبے سے ایک ممبر بھی اتھارٹی کا حصہ ہوگا۔۔۔اتھارٹی جامع موافقت اور تخفیف کی پالیسیوں کی منصوبہ بندی پروگرامز، منصوبے اور اثرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

وزیراعظم اعظم شہباز شریف نے بطور انچارج وزیر موسمیاتی تبدیلی پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی، پاکستان کلائمیٹ چینج ایکٹ 2017کے سیکشن 5 کے سب سیکشن 1 کے تحت اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔

پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی چئیر پرسن کے زیر صدارت کام کرے گی، ممبر ایڈاپٹیشن ،ممبر میٹیگیش، ممبر کلائمیٹ فنانس ، ممبر کوآرڈینیشن، اور انچارج وزیر کی منظوری سے ہر صوبے سے ایک ممبر بھی اتھارٹی کا حصہ ہو گا،آئندہ چند روز میں میں اتھارٹی کے چیئرپرسن سمیت ممبران کی آسامیاں مشتہر کی جائیں گی۔
اتھارٹی کا مقصد پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی جامع موافقت اور تخفیف کی پالیسیوں کی منصوبہ بندی پروگرامز، منصوبے اور اثرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے گی،ماحولیاتی تبدیلی ٹیکنالوجی ایکشن پلان تیار کرے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین