Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

وزیراعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس کو ملکی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، شہباز شریف

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم،آرمی چیف، چیف جسٹس سب کو مل کر پاکستان کیلئے کام کرنا ہوگا۔

خیبر پختونخوا کے علاقے تورغر میں عمائدین اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیاستدان اور قومی ادارے مل کر کام کریں تو پاکستان کو قرضوں کی ضرورت نہیں رہے گی۔ہم نے 75سال ضائع کیے،ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے والوں کی سازشیں دفن ہوگئیں۔ سپہ سالار نے سعودی عرب اور یواے ای سے تین ارب ڈالر لے کر دئیے۔

وزیراعظم نے تورغرمیں دانش سکول اورعلاقے میں 2کالج بنانے کا  اعلان کیا۔ کالا ڈھاکہ میں بجلی کی  فوری فراہمی کا بھی اعلان کیا۔

اس سے پہلے وزیراعظم نے تورغرمیں  وزیراعظم نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے شہبازشریف کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین