Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وزیراعظم نے PTI کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کردی، پہلے عمران خان اور کارکنوں کو رہا کیا جائے، عمر ایوب

میں آج بھی کہتا ہوں آئیے بیٹھ کر بات کرتے ہیں، معاملات طے کرتے ہیں، وزیراعظم،جب میرا وزیراعظم باہر آئے گا، بات تب ہوگی، عمر ایوب

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے جس کے جواب میں پی ٹی آئی نے عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کی رہائی کی شرط رکھ دی۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو مشکلات ہیں تو بیٹھ کر بات کریں، اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے تو انصاف کا پلڑا ہمیشہ بھاری رہنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں آئیے بیٹھ کر بات کرتے ہیں، معاملات طے کرتے ہیں، میں یہاں اپنی ذاتی تکالیف بیان کرنا نہیں چاہتا، میں بھی کینسر کا مریض ہوں میں بھی جیل میں رہا ہوں، میں نے کبھی بھی اپنا رونا جیل میں نہیں رویا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میثاقِ معیشت کی پیشکش پر جو نعرے بلند ہوئے وہ ناقابلِ ذکر ہیں، آج تلخیوں کا ذمہ دار کون ہے؟ 76 سال بعد ہم ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے بھی جھجھکتے ہیں، اسی ایوان میں تنقید کے باوجود سیاستدان ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کاش علی محمد خان میری والدہ کے انتقال کا حوالہ بھی دیتے، جیل سپرنٹنڈنٹ کو والدہ کے انتقال کے دن چھٹی کی درخواست دی لیکن نہیں ملی، میں جج کے پاس گیا جج صاحب نے کہا چھٹی نہیں آج تو گواہ بلائے ہیں، میں نے بھی کینسر کو شکست دی، کبھی جیل میں رونا نہیں رویا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے قیدیوں کی وین میں لایا جاتا تھا تاکہ میری کمر میں مزید تکلیف ہو، ہمیں کھانا گھر سے نہیں لانے دیا گیا، دوائیاں بند کی گئیں، ہم نہیں چاہتے کہ ان کے ساتھ اس طرح کی زیادتیاں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے دل میں علی محمد خان کے لیے بہت احترام ہے، علی محمد خان نے بہت جذباتی انداز میں تقریر کی۔

وزیراعظم کے خطاب کے بعد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے تقریر کی اور مذاکرات کے لیے شرائط بتائیں۔

عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں فارم 47 کے وزیراعظم کو کہنا چاہتا ہوں۔

اس پر اسپیکر ایاز صادق بولے کہ ماحول بہتر ہورہا تھا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ مجھے جواب دینے کا حق ہے، بات تب ہوگی جب میرا وزیراعظم باہر آئے گا، بات تب ہوگی جب میرے قیدی باہر آئیں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ یہ ہاؤس اس وقت چل سکے گا جب ہمارا احترام ہوگا، انہوں نے والدہ محترمہ کے جنازے کا ذکر کیا، ہم کلثوم نواز کے جنازے میں شریک ہوئے، میں اپنے والد کے جنازے میں شریک نہیں ہوسکا۔

عمر ایوب بولے کہ مفاہمت تب ہوگی جب آپ یاسمین راشد، محمود الرشید کیساتھ زیادتی کا احساس کریں گے، مفاہمت تک ہوگی جب آپ حسان نیازی کے ساتھ زیادتی کا احساس کریں گے۔

بعدازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں آپ کی بات ہوگئی ہے، آپ کو موقع دے دیا ہے، آپ کا جواب آگیا ہے، آپ کے نام پر کوئی کٹ موشن نہیں ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Uncategorized4 گھنٹے ago

بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے نکال کر ووٹرز کو بنیادی حق سے محروم کیا گیا، جسٹس اطہر من اللہ

تازہ ترین8 گھنٹے ago

پنجاب اسمبلی : اپوزیشن کارروائی کا بائیکاٹ کر گئی، اسمبلی گیٹ پر علامتی اجلاس

تازہ ترین8 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں، پی ٹی آئی سٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہے تو کر لے، وزیر دفاع

تازہ ترین8 گھنٹے ago

امریکی کانگریس کی قرارداد پر ایران کا پاکستان سے اظہار یکجہتی، امریکی قرارداد کی مذمت

پاکستان10 گھنٹے ago

نو مئی کے مقدمات، عمر ایوب، اعظم سواتی، فواد چوہدری، جمشید چیمہ سمیت 134 ملزموں کی عبوری ضمانت میں 9 جولائی تک توسیع

پاکستان10 گھنٹے ago

اتوار کو مری میں وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات متوقع، کابینہ میں توسیع اور پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولے پر بات ہوگی

تازہ ترین10 گھنٹے ago

آئی ایم ایف نے بجٹ اقدامات ناکافی قرار دے دیے، بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کا مطالبہ

پاکستان10 گھنٹے ago

عمر کوٹ : چاروں ٹانگیں کٹی اونٹنی ملی، زندہ کی ٹانگیں کاٹی گئیں یا مرنے کے بعد، ابھی علم نہیں

مقبول ترین