Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب کے نجی و سرکاری سکول چار دن بند رہیں گے

Published

on

پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافے کی وجہ سے نگران حکومت نے بڑا اقدام کیا ہے اور چار دن کے لیے پنجاب کے نجی و سرکاری سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

نجی اور سرکاری اسکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ جمعہ کے روز عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی۔

اتوار کی ہفتہ وار چھٹی کے بعد سوموار کو دوبارہ اسکول کھلیں گے، حکومت نے کہا ہے کہ سوموار کی صبح تمام اسکولوں کے باہر بچوں کو داخلے کے وقت اساتذہ چیک  کریں گے،جن بچوں میں آشوب چشم کی شکایت ہوئی ان کو واپس گھروں کو بھیج دیا جائے۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چھٹیوں کا اطلاق پورے صوبے میں ہوگا۔

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راوی روڈ کا اچانک دورہ بھی کیا،حکومتی ہدایات کے برعکس آشوب چشم کے شکار طلبہ و طالبات سکولوں میں حاضر پائے گئے۔

نگران وزیراعلیٰ نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا،وزیر اعلی نے سیکرٹری سکول کو فوری طور پر سکول طلب کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلی نے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں کل جمعرات سے ہفتہ تک چھٹی دینے کی ہدایت کی،طالبات نے سکول میں روشنی اور پنکھے کم ہونے کی شکایت کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین