Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پی آئی کی نجکاری پہلی ترجیح، اگلے ہفتے ملک میں سرمایہ کاری کے متعلق اچھی خبریں ملیں گی، وزیراعظم

Published

on

Those who are being court-martialed should be asked why they mislead the parliament on negotiations with the Taliban. Anwar Haq Kakar

نگران وزیراعظم  انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خسارے پر چلنے والے اداروں  کی نجکاری پر غور کررہے ہیں،پاکستان میں آئندہ ہفتے سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی۔

نگران وزیراعظم نے ’ بریک فاسٹ ود پی ایم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نجکاری پر فوکس کررہے ہیں، پی آئی اے  کی نجکاری  پہلی ترجیح  ہے،نوجوانوں کو ہنر سکھانے کیلئے مختلف  ٹریننگ پروگرام پر کام ہورہا ہے،اگلے 10 سال میں 10 لاکھ نرسز کو تربیت دینے  کا پروگرام ہے،گزشتہ 5 سے 6 دہائیوں  میں لوگ یورپ  گئے، وہاں  سیٹل ہوئے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ایف آئی ایس  سی میں سول اور ملٹری قیادت کے لوگ ہیں،ہم نہ صرف خطے بلکہ خطے سے باہر  بھی سرمایہ کاری پاکستان میں لانا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم بچے تھے تو صبح اٹھتے ہی اخبار پڑھتے تھے، اب سوشل میڈیا دیکھتے ہیں،پاکستان کا میڈیا آزاد اور خود مختار ہے،انسانی  وسائل کی ترقی  اور اصلاحات  پر کام جاری ہے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ تفتان  ریلو ے لائن کو اپ  گریڈ کیا جائے گا،خسارے پر چلنے والے اداروں  کی نجکاری پر غور کررہے ہیں، پاکستان میں آئندہ ہفتے سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی،پاکستان اور دیگر  ممالک کے درمیان کچھ ایم او یوز پر دستخط ہوں گے، کوئی شک  نہیں پاکستان قدرتی  وسائل سے مالا مال ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ جمہوریت  میں مثبت رویے کے ساتھ کردار ادا  کرنا ہوگا،ایس آئی ایف  سی کے ذریعے سرمایہ کاری پالیسی  میں اصلاحات کی جارہی ہیں،حکومتی  اخراجات میں کمی  کیلئے مختلف لائحہ  عمل وضع کیے گئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین