Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

نوجوان

تعلیم اور تعلیمی اداروں کا مقصد طلبا کی کردار سازی ہے:پروفیسر عبدالمنان خرم

Published

on

چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا ہے کہ تعلیم اور تعلیمی اداروں کا مقصد ہم نصابی سر گرمیوں کے ذریعے طلبا کی کردار سازی، شخصیت سازی اور معاشرے کو کار آمد افراد فراہم کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا مقصد طلبا کو مختلف مہارتیں سیکھانے کے ساتھ ساتھ سماجی اوراخلاقی تربیت کے ذریعے انہیں کامیاب انسان بنانا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمالیاتی حس انسانوں کو حیوانات سے ممتاز کرتی ہے جس کے اظہار کے لیے ہم نصابی سرگرمیاں نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ طلبا کو ان کے ذوق کے مطابق مختلف مواقع فراہم کرتا ہے جس سے وہ نصابی کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلبا کو ایسی سرگرمیوں سے روشناس کروانے سے نہ صرف ان میں اعتماد پیدا ہوتا ہے بلکہ وہ اپنے خیالات اور جذبات کے اظہا رکا سلیقہ بھی سیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتب بینی، مضمون نویسی، تقاریر، سٹیج پرفارمنسز اور کوئز مقابلوں کے ذریعے طلبا میں صحت مند مقابلہ بازی کا رجحان پیدا ہوتا ہے جو انہیں زندگی میں آگے بڑھنے، تجزیہ کرنے، غلط صحیح کی پہچان کرنے اور نتائج کو بہتر طور پر اخذ کرنا سکھاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز طلبا کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے نہ صرف پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے بلکہ انعامات کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے۔

تقریب میں ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے خصوصی تربیتی ویڈیوز بھی دیکھائی گئیں اور شرکا کے سوالات کے جوابا ت بھی دیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

تقریب میں ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان، ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری،جنرل مینجریونیک پبلی کیشنز محمد عبداللہ، پرنسپل ہیڈ آفس میڈم فریحہ ارشد،پرنسپل کوارڈی نیشنز پروفیسر حماد حسن، ہیڈ پروموشنزاینڈ میڈیا کمیونیکیشنز پروفیسر ریاض الحق اور ہیڈ ایونٹس نوید طارق سمیت اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین