Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

یکم اکتوبر سے مغرب کے وقت مارکیٹس بند کرنے کی تجویز

Published

on

پاور ڈیژن نے بجلی کی بچت کے لئے مارکیٹیں مغرب کے بعد بند کرنے کی تجویز  دے دی، ذرائع کے مطابق ، لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی مانگ 6000 میگاواٹ ہو گئی۔۔ مغرب کے وقت کمرشل سرگرمیاں بند ہونے سے ایک ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی۔۔ یکم اکتوبر سے بجلی بچت پروگرام پر عمل درآمد کرنے کا امکان ہے۔۔۔

اسپتال، فارمیسی، ریسٹورنٹس پر ٹیک اوے، شیر فروش، تندور کھلے ہوں گے۔ مغرب کے وقت کمرشل سرگرمیاں بند ہونے سے ایک ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی،یکم اکتبر سے بچت پروگرام پر عمل درآمد کرنے کا امکان ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر سے فروری تک کمرشل سرگرمیوں کو شام مغرب کے وقت بند کرنے پر غور جاری ہے۔ سردیوں میں بجلی کی مانگ 3000 سے 4000 میگاواٹ رہ جاتی ہے

بجلی کی مانگ کم ہونے سے فرنس آئل سمیت دیگر مہنگے ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہو گی،تمام صوبے چیمبرز اور تاجر تنظیموں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین