Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج، ملازمین رکاوٹیں توڑ کر ہیڈکوارٹرز داخل، ڈی جی سیکرٹریٹ میں دھرنا

Published

on

کراچی میں سول ایوی ایشن ملازمین نے احتجاج کے دوران تمام حدودپھلانگ لی،مظاہرین ڈی جی سیکریٹریٹ میں داخل ہوئے،سی اے اے انتظامیہ کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔

ڈائریکٹرجنرل سی اے اے کی برطرفی اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے سول ایوی ایشن ملازمین نے ابتدا میں سی اے اے ہیڈ کواٹرز کے باہر احتجاج کیا،جس کے بعد ملازمین نے اندرداخل ہونے کی کوشش کی۔

سی اے اے کی سکیورٹی نے احتجاجی ملازمین کو روکنے کی کوشش کی تاہم انھوں نے جنگلے پھلانگ کرمرکزی گیٹ کوکھولا اورتمام حدودپھلانگتے ہوئے ہیڈکواٹرز کے اندرداخل ہوئے۔

اس دوران سی اے اے ملازمین نے ڈی جی سیکریٹریٹ میں دھرنا دیا،جوایک سے ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا،بعدازاں سی اے اے کے احتجاجی ملازمین اورانتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے،جس کے بعد مظاہرین پرامن طورپرمنتشرہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے بورڈ اجلاس 12 ستمبر کو دوپہر 2 بجے ہوگا، بورڈ اجلاس سیکریٹری ایوی ایشن کی صدارت میں ہوگا۔

سی اے اے بورڈ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر غور کرے گا،ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی کے لیے سی اے اے سروس قوانین میں ترمیم پر غور ہوگا، سی اے اے بورڈ اجلاس میں فیملی اسسٹنٹ پیج پر بھرتی سی اے اے ملازمین کو مستقل کرنے پر بھی غور ہوگا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق کچھ عناصرمعاملے کو ہوادے رہے ہیں،یہ وہ لوگ ہیں جو کہ مختلف قسم کی انکوائریوں کی زد میں ہیں،اس قسم کے مطالبات کے ذریعے سی اے اے انتظامیہ پردباو ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین