Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاج اور بکنگ آفسز کی تالہ بندی جاری

Published

on

پی آئی اے کی دو حصوں میں مجوزہ تقسیم اور تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے ملازمین و افسران کا احتجاج ساتویں روز میں داخل ہوگیا۔

منگل کی دوپہراحتجاجی ملازمین کی جانب سے اعلان کردہ 2گھنٹے کی ہڑتال کے ضمن میں پی آئی اے ہیڈ آفس کو مکمل بند کرکے گیٹ کے سامنے دھرنا دیا گیا جبکہ پورے پاکستان میں بکنگ آفس بند رہے۔

دھرنے میں احتجاجی مظاہرین کی کثیر تعداد شریک ہوئی،ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

مقررین کی جانب سے پی آئی اے نجکاری فوری طورپرروکنے اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے نگران حکومت سے فوری مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پرپیپلزیونٹی آف پی آئی اے کے صدرہدایت اللہ خان کا کہنا تھا کہ ملازمین کی جانب سے انتظامیہ،نجکاری اور ائرلائن کی دوحصوں میں تقیسم کے خلاف پورے پاکستان میں احتجاج جاری ہے،اگرتنخواہوں میں اضافہ نہیں کیاگیا تواحتجاج کا دورانیہ بڑھا دیا جائےگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین