Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پی ایس ایل 9 : اسلام آباد یونائیٹڈ پھر چیمپئن بن گئی

Published

on

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2وکٹوں سے شکست دے کر اپنے نام کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا، لیکن منرو 26 رنز کے مجموعے پر 17 رنز بنا کر خوشدل شاہ کی گیند کا نشانہ بنے اور افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

ان کے بعد آغا سلمان نے میدان سنبھالا لیکن وہ بھی 10 رنز پر خوشدل شاہ کی گیند کا نشانہ بنے اور پویلین لوٹ گئے۔

پھر کپتان شاداب خان آئے لیکن وہ بھی متاثر کن کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور صرف 4 رنز پر افتخار احمد کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔

اوپننگ پر آئے مارٹن گپٹل نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 50 رنز بنائے اور رن آوٹ ہو گئے جس سے ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا۔

مارٹن گپٹل کے بعد اعظم خان نے وکٹ سنبھالی لیکن وہ 30 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور اسامہ میر کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

قبل ازیں، پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں ملتان سلطانزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا، ملتان سلطانز نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔

بیٹنگ کے آغاز پر ہی ملتان سلطانز کو نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے ابتدائی دو بلے باز صرف 14 رنز پر پویلین لوٹ گئے، دونوں کھلاڑیوں کو اسپنر عماد وسیم نے آؤٹ کیا۔

اوپنر یاسر خان 6 اور ڈیوڈ ولی 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عثمان خان نے 57 اور محمد رضوان نے 26 رنز اسکور کیے، جبکہ عماد وسیم نے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔شاداب خان نے 32 رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین