Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

سائیکو تھرل فلم 13 کا نیا ٹریلر جاری، عدنان شاہ ٹیپو سیریل کلر کے روپ میں نظر آئیں گے

Published

on

سائیکوتھرل پاکستانی فلم 13کا نیا ٹریلرجاری کردیاگیا،فلم 29ستمبرکوسینماگھروں کی زینت بنے گی،عدنان شاہ ٹیپو سیریل کلراورمعراج سلیم تفتیشی آفیسرکے روپ میں نظرآئیں گے۔

رائٹر،ڈائریکٹرنبیل الرحمن کی سسپنس اورتھرل سے بھرپورفلم 13کا ٹریلرجاری کردیا گیا،فلم کی ٹریلرکو دیکھ کریہ اندازہ ہوجاتا ہے کہ یہ کم وبیش سیریل کلروالا موضوع ہے۔

اس موضوع پر ہالی ووڈ اورانڈین فلم انڈسٹری میں لاتعداد فلمیں بن چکی ہیں،تاہم اس فلم کی اعلیٰ عکسبندی اورتفتیشی اداروں کو چکرادینے والے مناظراس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ اس فلم میں کچھ مختلف ضرورہے۔

فلم میں پاکستانی میڈیا کے کردارکو بھی اجاگرکیاگیا ہے،جو اس پے درپے ہونے والے قتل کے پس منظرمیں تفتیشی اہل کاروں پرتابڑتوڑسوالات کی بوچھاڑکررہےہیں۔

فلم کی کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو،سلیم معراج کے علاوہ سدرہ کنول،عرفہ نبیل،تقی احمد اوروجاہت علی خان بھی نمایاں کردارادارکررہے ہیں،فلم 13ماہ ستمبر کی 29تاریخ کو سینما گھروں پرریلیزکی جارہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین