Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

154 سیٹوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار جیتے، مینڈیٹ چھینا گیا، نتائج چیلنج کریں گے، علی ظفر

Published

on

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے دعویٰ کیا ہے کہ 154 نشستوں پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جیتے لیکن رات کے اندھیرے میں مینڈیٹ چھینا گیا، امیدواروں سے رابطے ہیں، نتائج کو چیلنج کریں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ  عوام نے پی ٹی ائی کو مینڈیٹ دیا اس پر مبارکباد دیتا ہوں،قوم نے ووٹ کے ذریعے اپنا کام کردیا اب ہمارا کام اس کی حفاظت کرنا ہے،آخری وقت پر رات کے اندھیرے میں مینڈیٹ چھینا گیا،اسٹریٹیجی بنالی ہے، ہم نتائج کو چیلنج کرینگے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان سے ملنے جیل آیا تھا لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین