Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی ٹی آئی نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے فہرست جاری نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری کرنےکاحکم دیا جائے۔

وکیل پی ٹی آئی کا کہنا ہے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ معطل کیا جاچکا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ سے درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

چند روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ الیکشن کمیشن نے ان 8 جماعتوں کی فہرست جاری کی ہے جنہوں نے مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں جمع کرائی ہیں۔

جن جماعتوں کے نام جاری کیے گئے ہیں ان میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز، پاکستان مسلم لیگ نون، تحریک لبیک پاکستان، جماعت اسلامی، پاکستان مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ شامل تھیں۔

کہا گیا تھا کہ ان جماعتوں کی خواتین کیلئے مخصوص نشستوں کی امیدواروں کی سکروٹنی 26 سے 28 دسمبر کے درمیان ہوگی، تاہم اس فہرست میں پاکستان تحریک انصاف کا نام شامل نہیں تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین