Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹسز کے استعفے کا مطالبہ کردیا

Published

on

Disclosure of Rauf Hassan's contacts with foreign journalists involved in anti-Pakistan propaganda

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ خط کے معاملے پر 7رکنی بنچ کو مرضی کا فیصلہ نہیں کرنے دینگے۔ چیف جسٹس سپریم اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس بطور چیف جسٹسز اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا۔6 ججز کے معاملے پر عدالتی کاروائی کو براہ راست نشرکیا جائے۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم خط کے معاملے پر 7رکنی بنچ کو مرضی کا فیصلہ نہیں کرنے دینگے، معاملے پر عدالتی کاررواٸی کو براہ راست نشرکیا جائے اور خط پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔

رؤف حسن نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے چیف جسٹس کو خط لکھا اپنی پسند کے فیصلے کروانے کے لیے ججز کو مجبور کیا جاتا ہے، خط میں لکھا گیا کہ ہم بس 6 ججز نہیں ذیلی عدالتوں کے بھی متعدد کیسز ہیں، بدقسمتی سے چیف جسٹس کا جو کردار رہا اس سے شک و شہبات پیدا ہوئے۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی کے کردار پرکوٸی شک نہیں، تصدق جیلانی کے بیٹے نے تین سو وکلا کے خط کو سپورٹ کیا ۔عدالتوں نے ہمیشہ ہمارے ساتھ ناانصافی کی،لیکن ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہمیں عدالتوں پر یقین نہیں۔

رؤف حسن نے کہا کہ عمران خان کو بدترین ریاستی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ، 8 کی رات کو نتائج اور تھے اور 9 کی صبح نتائج الگ تھے، 8 تاریخ کو رات کے اندھیرے میں شب خون مارا گیا۔ پورا نظام پوری طرح زمین بوس ہوگیا۔ آج بھی ہمارے سینکڑوں لوگ ناحق قید ہیں، ہمارے ورکرز کو ایک کیس سے ضمانت ملے تو دوسرے کیس میں گرفتار کیا جاتا ہے، عدالتیں اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں کھلونا بن کر رہ گئی ہیں، زبردستی کیسز بنائے گئے اور عدالتوں کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا لیکن ہمیں امید ہے عدالتیں باقی کیسز کو بھی بند کرے گی۔

رؤف حسن نے کہا کہ آج کے دن ایک امید کی کرن اٹھی ہے آج عمران خان کی توشہ خانہ کیس سزا کو معطل کیا گیا ہے، پی ٹی آئی نے بطور پارٹی ہمیشہ قانون اور آئین کی پاسداری کی ہے، ہم قانون کی حکمرانی ہر یقین رکھتے ہیں، دعا ہے یہ سلسلہ جاری ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا تھا کہ ہماری جوڈیشری کبھی بھی آزاد نہیں رہی، تاریخ میں پہلی بار چھ ججز اٹھے ہیں اور سٹینڈ لیا ہے پاکستان کے ہمسایوں میں تمام ممالک میں نظام عدل بہترین ہے۔ ہماری عدلیہ کبھی بھی آزاد نہیں رہی اسی لیے عدالتیں پوری دنیا میں 138 نمبر پر ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین