Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

باجوڑ سے پی ٹی آئی نے ریحان زیب کو ٹکٹ نہ دیا، قتل کے بعد امیدوار ظاہر کردیا

Published

on

باجوڑ این اے 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب خان کے قتل کو پی ٹی آئی نے کیش کرانے کی کوشش شروع کردی، ریحان زیب کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری نہیں کیا تھا لیکن اس کے قتل کے بعد اپی ویب سائٹ پر باجوڑ سے امیدوار ظاہر کردیا۔

باجوڑ این اے 8 پر پی ٹی آئی نے گل ظفر خان کو ٹکٹ دیا تھا،پی ٹی آئی نے پی کے 22 سے پارٹی ٹکٹ گل داد خان کو جاری کیا۔

ریحان زیب نے سوشل میڈیا پر ٹکٹ تقسیم کے معاملے پر سوال کھڑے کئے تھے، ریحان نے 12 جنوری کو اپنے ٹویٹ میں کے پی حکومت کی کرپشن کا ذکر کیا تھا۔

ریحان کو چند روز سے پی ٹی آئی سے منسلک اکاؤننٹس سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنارہے تھے۔

ریحان زیب نے ایک تفصیلی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ مجھے اس بات سے دکھ نہیں کہ مجھے ٹکٹ کیوں نہیں ملا۔ مجھے دکھ اس بات کا ہے پارٹی رانگ نمبرز اور ایکٹرز کی ہاتھوں یرغمال ہوچکا ہے۔

ریحان زیب نے شکوہ کیا کہ پختونخواہ میں سب سے زیادہ مقدمات کا سامنا کیا اور مشکل ترین جیلیں کاٹیں لیکن سوال یہ ہے کہ ہم نے یہ جنگ کس لئے لڑی اور لڑ رہے ہیں؟ اگر خان کیلئے لڑا تو ان لوگوں کو ٹکٹس کیوں جاری ہوئیں جو آج بھی ان لوگوں کے بغل بچے ہیں جن لوگوں نے میرے قائد پر زمین تنگ کیا ہے۔

رحان زیب نے پی ٹی آئی کے تین لیڈروں بیرسٹر گوہر، عمیر نیازی اور شیرافضل مروت کے متعلق بھی لکھا کہ انہیں ٹکٹ تقسیم کرنے کا اور صرف دو خاندانوں میں بانٹنے کا اختیار کس نے دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین