پاکستان
پی ٹی آئی قیادت گریبان میں جھانکے اور غلطیاں تسلیم کرے، عبدالقادر پٹیل
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت گریبان میں جھانکے اور غلطیاں تسلیم کرے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ آئینی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے بحث کا آغاز کیا ،آصف زرداری ایسا شخص تھا جس نے بغیر کسی جرم کے قید برداشت کی،آصف زرداری نے تمام مسائل کا ڈٹ کر سامنا کیا مگر ملکی سالمیت کیخلاف کچھ نہیں کہا،آصف زرداری کی زبان کاٹی گئی لیکن کوئی جرم ثابت نہیں ہوا،آصف زرداری کی اہلیہ بے نظیر بھٹوبم دھماکے میں شہید ہوئیں۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بےنظیر بھٹو کو شہید کیا گیا،پاکستان توڑنے کی سازش کی گئی،اس سب کے باوجود بھی آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،صدرآصف زرداری کیخلاف آج تک کوئی گناہ ثابت نہیں ہوا۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے صدارتی خطاب پر صرف 33 سیکنڈ گفتگو کی،صدر آصف زرداری کے خطاب کےدوران شورشرابہ کیا گیا،آصف زرداری وہ شخص ہیں جس کے منہ سے ہمیشہ اپوزیشن کیلئے پھول جھڑتے ہیں،ہم بھی چاہتے ہیں انصاف بروقت اور سب کو ملنا چاہئے،ملک کی بہتری کیلئے ہم سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا،سیاسی جدوجہد سے ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری کے خطاب کو کاپی پیسٹ تقریر کہا گیا،آصف زرداری نے کہا معاشی،معاشرتی،اقتصادی اہداف پردوبارہ توجہ دینا ہوگی،صدرمملکت نے کہا سیاسی عزت اور باہمی احترام سے ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں،صدرمملکت آصف زرداری نے کہا آئین سپریم ہوناچاہئے،صدرمملکت نے کہا جو مغربی ممالک ہم سے دور ہوگئے ان سے تعلقات استوار کرنا ہوں گے،صدرمملکت نے بی آئی ایس پی سے لے کر دہشت گردی کیخلاف قربانیوں کا ذکر کیا،صدرمملکت نے کشمیر کا ذکر کیا،آج پوچھتا ہوں کہاں گیا ہمارا کشمیر؟
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ آپ نے کہا ملک میں جمہوریت کا فقدان ہے،اپوزیشن لیڈر کو صدارتی خطاب پر تجاویز دینا چاہئیں تھیں،ہم مانتے ہیں آپ اپوزیشن لیڈر ہیں،آپ کس وجہ سے کنفیوژ ہیں؟عمرایوب کو اختلاف بھی کرناچاہئے تھا،آپ لوگ کہتے ہیں 9 مئی میں ہمارا کوئی لینا دینا نہیں،آپ بتائیں وہ کونسی باتیں تھیں جس پر عمران خان گرفتار ہوئے،بشریٰ بی بی کی بات ہوتی ہے،عید پر فریال تالپور کو گرفتارکیا گیا،ہمارے سینئر پارٹی رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا گیا۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے تھے ہم آئیں گے 3 دن میں قرضے اتر جائیں گے،کہا جاتا تھا پھانسیاں لگادیں گے،پیسے واپس آجائیں گے،نوجوان نسل کو پی ٹی آئی سے امیدیں تھیں کہ ملک بہتر ہوگا،اسدعمروزیرخزانہ بننےسے پہلے کہتے تھے وزیربنا تو سب ٹھیک ہو جائےگا،شوکت ترین نے تسلیم کیا ان کےدور میں قرضوں میں 76فیصد اضافہ ہوا،آپ کیوں تسلیم نہیں کرتے کہ اس وقت ہم غلط تھے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جن کی پریس کانفرنس نہیں مانتے،انہی کے ساتھ پریس کانفرنس کیا کرتے تھے،آپ اپنے گریبان میں جھانکیں،اپنی غلطیاں تسلیم کریں،آپ کہتے ہیں 9 مئی کرانے والے وہ خود ہیں،آپ 9 مئی کی شہادتیں پھر کیسے کلیم کرتے ہیں،اگر 9 مئی کرانےوالے وہ تھے تو شہادتیں ان کی ہونی چاہئےتھیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی