Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پی ٹی آئی تباہی کے دہانے پر، قیادت کالعدم ہو چکی، اکبر ایس بابر

Published

on

بانی رکن پی ٹی آئی اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تباہی کے دہانے پر ہے، قیادت کالعدم ہو چکی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی کالعدم قیادت کی طرف سے انٹرا پارٹی کے نام پر ناٹک رچانے کی کوشش کی گئی، انٹرا پارٹی الیکشن  کو مؤخر کرنا خوش آئند ہے،اگر نئے انٹراپارٹی الیکشن کے نام پر عمل جاری رکھتے تو پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا،ہم اس کوشش میں ہیں پی ٹی آئی کو ایک جمہوری ادارہ بنایا جائے، ایسا ادارہ بنانا چاہتے ہیں جو قانون سے بالاتر نہ ہو،ایک ایسی قیادت ہو جو قوم کو بنانے پر توجہ دے،ایک ایسی قیادت جو نوجوانوں کی زبان پر گالی اور ہاتھ میں ڈنڈا نہ دے۔

ا کبر ایس بابر نے کہا کہ یہ وہ بنیادی اصول تھے جس کے تحت پارٹی بنائی گئی،پارٹی ایک خوبصورت خواب تھا جو ڈراؤنی حقیقت بن چکا، ہم نےپہلے بھی مطلع کیا تھا کہ ہم انٹراپارٹی کا مقابلہ کریں گے،ہم نے ایک پٹیشن بھی تیار کرلی تھی، تحریک انصاف کی تمام قیادت قانونی طور پر کالعدم ہوچکی، جماعت میں ایک ویکیوم ہے جسے پورا کرنے کے لیے ہم نے ایک نیشنل کانفرنس بلائی،جن کے گھر سے پی ٹی آئی نے جنم لیا وہ بھی کانفرنس میں شریک تھے،حالات ہر روز ثابت کر رہے ہیں کہ ہم نے جو جدوجہد شروع کی وہ ٹھیک ہے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ بڑے الزامات لگے کردار کشی کی گئی لیکن ہم ڈٹے رہے،8سال تک فارن فنڈنگ کیس میں یہ جھوٹے ثابت ہوئے، انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے بھی ہم سرخرو ہوئے،الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا کہ یہ انٹراپارٹی الیکشن کے نام پر دھوکہ ہوا، پی ٹی آئی آج تباہی کے دہانے پر ہے، کئی نوجوان پراپیگنڈا کے متاثرین ہیں، میں انہیں معصوم سمجھتا ہوں،کچھ لوگ سمجھتے ہیں میں پی ٹی آئی کا دشمن ہوں، میں پی ٹی آئی کا سب سے بڑا دوست ہوں،آج پہلی دفعہ سب کے سامنے ایک پیشکش کرنے لگا ہوں،5سال سے زائد عرصہ گزر چکا کوئی انٹراپارٹی الیکشن نہیں ہوئے،پارٹی پر تازہ ترین حملہ آور افراد کی میں نے نشاندہی کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین