Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پی ٹی آئی احتجاج کیس، اگر عدالت نے آرڈر کرنا ہے تو کردے، ہم اجازت نہیں دے سکتے، ایڈووکیٹ جنرل

Published

on

The leadership of PTI Lahore failed to mobilize the workers for the rally, they submitted their own arrests, party sources.

پی ٹی آئی کوپیر کے روز اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت سے متعلق ریمارکس پر ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کہتے ہیں معلوم نہیں پیر جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث کیا حالات ہوں پیر کو اجازت نہیں دے سکتے عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ایڈوکیٹ جنرل نے کہا اسلام آباد میں آج جماعت اسلامی نے دھرنے کا بھی کہہ رکھا ہے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ وجہ تو ڈپٹی کمشنر نے نہیں لکھی، وہ کہاں دھرنا کر رہے ہیں؟ یہ کہاں احتجاج کر رہے ہیں؟

ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ انھوں نے ڈی چوک میں دھرنا دینے کا کہا ہے، یہ پریس کلب کے باہر کر رہے ہیں، عدالت نے کہا پھر پیر کو انکو اجازت دیں۔

ایڈوکیٹ جنرل نے کہا جماعت اسلامی کو بھی اجازت نہیں دی، پورا اسلام آباد بند کیا ہوا ہے، دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی ہوئی ہے۔

عدالت نے کہا یا تو کہہ دیں آپ نے پی ٹی آئی کو کبھی احتجاج کی اجازت نہیں دینی تا قیامت نہیں دینی ،اگر کوئی احتجاج کرتا ہے تو حکومت احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرے گی؟حکومت نے دوسری جماعت کو بھی اجازت نہیں دی، تو انکو روکنے کیلئے کچھ تو کرینگے۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ پیر کی اجازت نہیں دے سکتے، معلوم نہیں پیر کو کیا حالات ہونگے،اگر جماعت اسلامی کا دھرنا طویل ہو گیا تو پھر اجازت نہیں دے سکتے۔

عدالت نے کہا اگر مگر کی بات نہیں ہو گی، حکومت کو بھروسہ ہونا چاہیے کہ وہ حالات کنٹرول کر لے گی، اس طرح کی باتیں نہ کریں کہ جس سے آپ کی نااہلیت سامنے آئے،آپ خود کو اتنے بےیارو مدگار ثابت نہ کریں، آپ حکومت ہیں، پڑوس میں ہمارے کتنے دشمن بیٹھے ہیں وہ یہ سنیں گے تو کیا تاثر جائے گا۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ دشمنوں سے نمٹ لیں گے، اپنوں کے معاملے میں مشکل پیش آتی ہے،عدالت نے کہا کہ پھر میں یہ لکھ دوں کہ حکومت بےبس ہے جو تین دن میں حالات کنٹرول نہیں کر سکتی؟

ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ اگر عدالت نے آرڈر کرنا ہے تو کر دے ہم اجازت نہیں دے سکتے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین