تازہ ترین
مبینہ الیکشن دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج،لاہور میں گرفتاریاں، وکلا کو ہائیکورٹ پارکنگ میں تالہ لگادیا گیا
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کے دوران رہنما شہزاد فاروق سمیت 6 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاہورمیں احتجاج کرنے والے وکلاء کو بھی پارکنگ ایریا میں بند کرکے تالا لگا دیا گیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف نے عام انتحابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج 2 مارچ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی تھی۔
پولیس نے اس اعلان کےبعد اسلام آباد اور لاہورمیں سیکیورٹی سخت کردی اور وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔
راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، چکوال، حیدرآباد، دھابیجی، لیہ، کراچی، خانیوال، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفرگڑھ سمیت دیگر شہروں میں انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
کراچی میں پی ٹی آئی کی جانب سے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، کارکنوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین سے پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان، فردوس شمیم، عالمگیرخان، ظہور مسعود، فضا ذیشان، سیف الرحمان اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
مقررین نے الیکشن کمیشن سے فارم پینتالیس کے تحت نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
پشاور میں بارش کے باعث پی ٹی آئی کا مظاہرہ مؤخر کردیا گیا۔گشت کے لیے سی ٹی ڈی کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہری دوران سفر ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں او چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
لاہورمیں بھی پولیس نے جی پی او چوک، جیل روڈ اور پنجاب اسمبلی کے باہر اضافی نفری تعینات کی۔
اس موقع پر جی پی او چوک پر کم از کم 3 قیدی وین موجود رہیں، پولیس افسران سے کہا گیا کہ جو کوئی بھی احتجاج کے لیے سڑکوں پر آئے گا اسے گرفتار کریں۔
احتجاج پر پی ٹی آئی رہنما شہزاد فاروق سمیت 6 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی وکلاء کو ہائی کورٹ پارکنگ ایریا تک محدود کرتے ہوئے پارکنگ ایریا کو باہر سے تالہ لگا دیا گیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی