ٹاپ سٹوریز
وفاق، پنجاب اور کے پی میں حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی، کل آر او دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت پی ٹی آئی بنائے گی، مخصوص نشستوں کیلئے کسی دوسری جماعت کو جوائن کرسکتے ہیں،مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کراچکے ہیں،جلد فیصلہ کریں گے مخصوص نشستوں کیلئے کیا کرنا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر سپریم کورٹ کی ہدایت پر ملک بھر میں 8 فروری کو الیکشن کی تاریخ طے ہوئی،پاکستان کی جمہوری تاریخ کا آج بڑااہم دن ہے،الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی لیول پلیئنگ فیلڈ دیں گے،پی ٹی آئی گزشتہ 2 سال سےمشکلات سے گزر رہی ہے،پی ٹی آئی قیادت کیخلاف بوگس کیسز بنائےگئے،تمام مشکلات کے باوجود الیکشن کمیشن کیلئے جدوجہد جاری رکھی۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے پرامن طریقےسے حق رائے دہی استعمال کیا،الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی رات 2 بجے تک نتائج کا اعلان کرتا،2 بجے تک کسی صورت نتیجے کا اعلان نہ ہوسکا تو وجوہات بتائی جائیں،پولنگ کے وقت میں اس بار اضافہ نہیں کیا گیا،رات 12 بجے تک صرف 10 فیصد سے کم نتائج موصول ہوئے تھے،پی ٹی آئی کو فارم 45 کے مطابق 170 نشستوں پر برتری حاصل ہے،170میں سے 94سیٹیں وہ ہیں جو الیکشن کمیشن مان رہا ہے،3 اسلام آباد،4 سندھ اور باقی پنجاب کی سیٹیں ہیں،خیبرپختونخوا میں بھی دوتہائی اکثریت حاصل کی ہے،خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45میں سے 39 سیٹیں جیت چکے ہیں،پی ٹی آئی وفاق میں حکومت بنائے گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی آخری ذمہ داری تھی کہ انتخابی نتائج شفاف ہوں، پی ٹی آئی کے آزادامیدواروں کی برتری واضح ہے،پنجاب میں بھی ہم بھاری اکثریت سے آگے جارہے ہیں،پی ٹی آئی وفاق،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی حکومت بنائےگی،جس کے پاس 50 سیٹیں بھی نہیں وہ وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہا ہے،ہماری درخواست ہے عوام کے مینڈیٹ اور آواز کوقبول کیا جائے،خیبرپختونخوا میں ہمارے پاس دوتہائی اکثریت آچکی ہے،پنجاب کو بھی عوامی وزیراعلیٰ ملنے جارہا ہے،پنجاب میں 135 کے قریب پی ٹی آئی کے آزادامیدوار کامیاب ہیں،جن علاقوں میں نتائج ڈکلیئر نہیں وہاں کل آراودفترکےسامنے احتجاج کریں گے،قانون کے مطابق فارم 45 سے فائنل نتیجہ اخذ کیا جاناہوتا ہے،الیکشن کمیشن آج 12 بجے سے پہلے تمام نتائج کا اعلان کرے۔
بیرسڑگوہر نے کہا کہ مرضی کی حکومت بنائی گئی تو معیشت برداشت نہیں کرسکےگی،مخصوص نشستوں کیلئے کسی دوسری جماعت کو جوائن کرسکتے ہیں،مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کراچکے ہیں،جلد فیصلہ کریں گے مخصوص نشستوں کیلئے کیا کرنا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی