Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی سے رابطہ، کے پی میں آزاد امیدواروں کی شمولیت کے امکانات پر مشاورت

Published

on

خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لئے پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی سے رابطہ کر لیا، حکومت سازی کےلئے خیبرپختونخوا میں آزاد اراکین کی جماعت اسلامی میں شمولیت و مشترکہ حکومت بنانے پر بات چیت ہوئی، جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی قیادت کے رابطہ کی تصدیق کر دی۔

جماعت اسلامی کے سیاسی امور کے نگران و امیر جماعت اسلامی پشاور بحراللہ خان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پی ٹی ائی کے بیرسٹر سیف اور میرا رابطہ ہوا ہے، تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے پہلے باضابطہ رابطہ کی تصدیق کرتا ہوں۔

بحر اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ حکومت سازی کےلئے خیبرپختونخوا میں آزاد اراکین کی جماعت اسلامی میں شمولیت و مشترکہ حکومت بنانے سمیت تمام امور پر بات چیت ہوئی ہے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین