Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب اسمبلی بھرتی کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری کی ضمانت منظور

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محمد خان بھٹی کو بوگس کیس میں ملوث کیا گیا،الزام یہ ہے فیل ہونے والے اُمیدواروں کو گریڈ 17 میں ملازمت دی گئی،ریکارڈ پر ملزمان کیخلاف جعل سازی کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے یہ مقدمہ بنایا گیا،امیدواروں زوہیب الحسن، عبد اللہ مسعود اور دیگر اُمیدواروں کے نمبر پورے ہونے پر انٹرویو کے لیٹر کیسے آئے؟ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی ہر جیل سازی کے الزامات جھوٹ ہر مبنی ہیں۔

درخواست گزار وکیل نے کہا کہ ہو سکتا ہے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو ملوث کرنے کیلئے رزلٹ تبدیل کیے گئے ہوں،ہو سکتا ہے محمد خان بھٹی اور پرویز الٰہی کے سیاسی مخالفت نے جعل سازی کی ہو،یہ مزید انکوائری کا کیس ہے ریکارڈ پر شواہد موجود نہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ محمد خان بھٹی کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین