Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شہری کی زمین پر بلااجازت روڈ کی تعمیر پر پنجاب حکومت کو 10 لاکھ جرمانہ، اراضی کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم

Published

on

سپریم کورٹ نے نو مرلہ زمین پر مالک کو بغیر معاوضہ ادائیگی روڈ بنانے پر حکومت پنجاب پر دس لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

عدالت نے جرمانے کی رقم بھی زمین مالک کو ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکومت پنجاب کو تیس دن کے اندر زمین کی موجودہ ریٹ کے مطابق رقم ادائیگی کا بھی حکم دے دیا۔

 فضول مقدمہ دائر کرنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ایڈشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی سرزنش کردی۔

گوجرانوالہ میں لیاقت علی نامی شہری کی نو مرلہ زمین پر سرکاری روڈ بنانے پر معاوضہ ادائیگی کیخلاف پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

فضول مقدمہ بازی کرنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب بلیغ الزمان پر برہمی کا اظہار کہا سرکار نے کسی کی زمین پر بغیر اجازت اور معاوضہ روڈ کیسے بنایا؟ درخواست گزار نے سرکارکو زمین گفٹ نہیں کی اور نہ ہی سرکار نے قانون کے مطابق زمین ائکوائر کی اسے فضول مقدمے کی درخواست سپریم کورٹ میں کیوں دائر کی، ہمارا کام یہ راہ گیا کہ ہم ایڈوکیٹ جنرلز کو آئین پڑھاتے رہیں کیوں نہ ایسے فضول مقدمہ بازی پر جرمانہ لگائیں؟

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کی ڈیوٹی کیا ہے؟ کیسے اس طرح فضول درخواست دائرکی؟حقیقی مقدمات سائیڈ لائین کر کے فضول اور غلط مقدمات فائل کئے جاتے ہیں جس سے عوامی وسائل کے ساتھ ساتھ عدالتی وقت کا ضیاع کیا جارہا ہے۔

عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے زمین مالک کو معاوضے کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ اپیلیٹ کورٹ اور ہائیکورٹ نے زمین مالک کے حق میں فیصلہ دیا اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین