Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کوئٹہ: پولیس پر حملے، 24 گھنٹوں میں 3 اہلکار شہید ہو گئے

Published

on

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملوں میں 3 اہلکار شہید ہوئے ہیں، تازہ حملہ آج بدھ کو ہوا۔

ایس پی سٹی شفقت جنجوعہ نے بتایا کہ پولیس اہلکار ہزارہ ٹاؤن سے ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اسپنی روڈ پر بے نظیر پل کے قریب حملہ کیا۔ مارے جانے والے پولیس اہلکارکی شناخت جواد احمد کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق ہزارہ قبیلے سے تھا۔

ایس پی سٹی نے بتایا کہ حملہ آور فرار ہو کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے محرکات کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

گدشتہ روز نواں کلی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

نواں کلی میں مارے جانے والے دونوں پولیس اہلکاروں کا تعلق بھی ہزارہ قبیلے سے تھا۔ ہزارہ قبیلے کے افراد کا تعلق شعیہ مسلک سے ہے۔ کوئٹہ پولیس کے ایک اور سینیئر اہلکار نے بتایا کہ ان واقعات کے بارے میں مختلف پہلوؤں سے تحقیقات ہو رہی ہیں تاہم بظاہر یہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین