Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آج پنجاب، خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

Published

on

محکمہ موسمیات نے آج پنجاب اور پختونخوا کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان میں بادل برسیں گے۔ مانسہرہ،ایبٹ آباد،بالاکوٹ،چارسدہ ، مردان،پشاور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوہاٹ ،کرم، بنوں، وزیرستان اورڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔، اس دوران خیبرپختونخوا میں چندمقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے، مری، گلیات ،راولپنڈی،جہلم،اٹک میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چکوال،سرگودھا،میانوالی،فیصل آباد،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ بہاولنگر میں آج بارش ہوگی۔، نارووال، سیالکوٹ،ساہیوال، گوجرانوالہ ، گجرات، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد اورلاہور میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بعد از دوپہرقلات،خضدار،ژوب  اور بارکھان میں  چند مقامات پر  آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور مرطوب رہے گا۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان   میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔آزاد کشمیر مٰیں چندمقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین