Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

عید پر بارشوں کی پیشگوئی، ایم ڈی واسا نے مویشی منڈیوں، عیدگاہوں کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت کردی

Published

on

ایم ڈی واسا کی زیر صدرات عیدالاضحی کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیش گوئی پر تمام مویشی منڈیوں سے ملحقہ علاقوں کو کلئیر رکھنے کے حولے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

عید کے دنوں میں عید گاہوں اور سیورج کو کلئیر کرنے کے لئے آپریشنل سٹاف کو دفاتر میں حاضر رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے ہدایات جاری کیں کہ عید کے موقع پر کسی قسم کی نااہلی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے عید کے موقع پر بارشوں کے حوالے سے پیشگی اطلاعات موجود ہیں اور اس حوالے سے مویشی منڈیوں کے اندر اور ملحقہ علاقوں میں آپریشنل ٹیموں کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور بارش کی صورت میں تمام علاقوں کو فوری کلئیر کیا جائے۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ عید گاہوں اورمساجد کے ساتھ بھی سیورج سسٹم کو بہتر بنایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں اس پر فوری ایکشن لیا جائے۔ تمام ڈائریکٹر واسا کے زیر کنٹرول علاقوں کا سروے مکمل کروائیں اور جہاں کہیں سیورج مین ہولز کے ڈھکن غائب ہیں ان کو فوری لگوائیں۔

ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ ایسے علاقے جہاں پانی ضائع ہو رہا ہے وہاں کارروائی کریں اور پانی کے ضیاع کو روکیں جبکہ غیر قانونی کنکشنز رکھنے والوں کے خلاف فوری مقدمات کا اندراج کروا کر ایسے کنکشن بند کروائیں اور مکمل وصولی کی جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین