Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

بابر اعظم کی بیٹنگ پر رمیز راجہ فدا، شادی کی خواہش کا اظہار کر ڈالا

Published

on

لنکا پریمئیر لیگ میں بابر اعظم نے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،  جب بابر اعظم نے ففٹی اسکور کی تو دوران کمنٹری رمیض راجہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے۔

رمیز راجہ نے کہا ”بابر اعظم نے عمدہ اننگز کھیلی، پرسکون رہ کر ہر گیند کو کھیلا اور میچ کی سیچوئیشن کو سمجھتے ہوئے ٹاپ کلاس ففٹی اسکور کی ،میں ان کی بیٹنگ کا دیوانہ ہوں ، دل کرتا ہے  بابر اعظم سے شادی کر لوں “۔ رمیض راجہ کا دوران کمنٹری یہ ویڈیو کلب سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو گیا ہے اور صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں ۔

بابر اعظم نے  گال گلیڈی ایٹرز کیخلاف محض 59 گیندوں پر 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 104 رنز اسکور کئے، بابر اعظم کی شاندار اننگز کی بدولت ان کی ٹیم کولمبو اسٹرائیکر فتح سمیٹنے میں کامیاب رہی، اور 189 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی سیکنڈ لاسٹ گیند پر حاصل کر لیا، بابر اعظم عمدہ پرفامنس پر مین آف دی میچ بھی  قرار پائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین