Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

رؤف حسن کے دائیں گال پر گہرا زخم آیا ہے، آدھے انچ سے شہ رگ بچ گئی، بیرسٹر گوہر

Published

on

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے میں ہسپتال کی ایمرجنسی میں آیا ہوں، رائوف حسن کو دائیں گال پر گہرا زخم آیا ہے۔۔ ایسا لگ رہا ہے کہ ان کی زندگی لینے کے لئے اٹیک کیا گیا ہے۔آدھے انچ سے ان کی شہ رگ بچ گئی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا اللہ نے ان کو دوسری زندگی دی ہے، ایک بات میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اس ملک کی سب سے بڑی جماعت کے ترجمان ہیں، وہ ہمارے سابقہ چیف الیکشنر کمشنر ہیں۔ ان کی کبھی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں رہی ، اس نے کبھی زندگی میں ایسا کام نہیں کیا کہ اس پر کوئی اٹیک کیا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ رائوف حسن پر جو اٹیک ہوا ہے اس کی پوری جانچ پڑتال کی جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین