Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

رؤف حسن ایف آئی اے کے حوالے، چھاپے میں ارکان اسمبلی کے حلف نامے اٹھا لیے گئے، بیرسٹر گوہر

ڈی جی آئی ایس پی آر کو بتانا چاہتا ہوں آرٹیکل 7 کے تحت ریاست کا احترام کریں، عمر ایوب

Published

on

اسلام آباد پولیس نے رؤف حسن کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم رؤف حسن کو لیکر سی ٹی ڈی روانہ ہوگئی، رؤف حسن کو سینٹرل سیکریٹریٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے سینٹرل آفس سے رؤف حسن کو گرفتار کیا،پولیس چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ہمیشہ تعاون کیا، اب بھی تعاون کے لیے تیار ہیں،نوٹس ملتا تو قانون کی بالادستی کے لیے تعاون کرتے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق 41 ایم این ایز کے حلف نامے جمع کرائے،خیبرپختونخوا اور پنجاب سے حلف نامے آج جمع ہونے تھے،چھاپے کے دوران ہمارا تمام ریکارڈ قبضے میں لیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر بارہ بجے سے پہلے ریڈ ہوئی،ہمارے سینٹرل آفس کو گھیر لیا گیا،دفتر کے سارے کیمروں سے فوٹیج لے لی گئی اور تصاویر بنائی گئیں،روف حسن کو گرفتار کیا گیا اور پارٹی کے دفتر کا تقدس پامال کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے دفتر پر کاروائی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ہم پر پابندی لگائی گئی ، مگر عوام ہمارے ساتھ ہے، آپ سرچ وارنٹ کے ساتھ آتے تو ہم آپکے ساتھ تعاون کرتے،یہ کسی بھی کیس کی انکوائری کے لیے نہیں آئے،ہمارے ایم این ایز اور کے پی کے اور پنجاب کے ایم پی اے کے بیان حلفی موجود تھے،پولیس نے وہ تمام بیان حلفی اپنی تحویل میں لیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت تک ہمارے 10 افراد گرفتار ہیں،رؤف حسن کی طبیعت ناساز تھی اس لیے میں ان کے ساتھ موجود تھا،پولیس نے کہا آپ کے اوپر کوئی مقدمہ نہیں آپ جا سکتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف دہشت گردی کی ہر جگہ پر مذمت کرتی ہے،ہم انڈین آرمی چیف کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت جو بھی آپریشن کرنا چاہتی ہے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے،ہمیں آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے تاحال کوئی بریفنگ نہیں ملی،ہمیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہمارے ایم این ایز کو اٹھایا گیا،ہمارے ممبران اسمبلی کو لالچ دیا جا رہا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رؤف حسن کے لیے تمام تر کاروائی کریں گے،ہم عدالتی کاروائی میں حصہ لے گے اور انہیں رہا کروائیں گے،ہمیں اب تک ایف آئی آر کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

اس موقع پر عمر ایوب نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق ارکان کے حلف نامے نشانہ تھا، چھاپہ بہانہ تھا،ان کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ہضم نہیں ہورہا،روزانہ حکومت پریس کانفرنس کرتی ہے پی ٹی آئی کو کیوں نشستیں دی جارہی ہیں،سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو ملک میں معاشی استحکام نہیں آئے گا۔

عمر ایوب نے کہا کہ عدم اعتماد، لندن پلان شروع ہوا تو معیشت کی گروتھ 6 فیصد سے زائد تھی،پی ڈی ایم حکومت کے پہلے ہی سال معیشت کی گروتھ منفی میں چلی گئی،ہمارے خلاف غداری کے مقدمے بنائے جارہے ہیں،تقریباً تمام ہی ارکان پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے۔

عمر ایوب نے کہا کہ کوئی ہم پر غداری کا لیبل نہیں لگا سکتا،آئیں غیر قانونی اسپیکٹرم پر بات کرتے ہیں،گندم اسکینڈل پر تحقیقاتی کمیشن بنائیں اور انکوائری کریں،محسن نقوی کے دور میں پنجاب میں گندم امپورٹ کی گئی،گندم کا سیزن آنے پر ہمارے کسانوں سے گندم نہیں خریدی گئی۔

عمر ایوب نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی بھی گندم ایشو پر لڑائی ہوئی،سگریٹ ، ڈیزل اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ ہو رہی ہے،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے،5 ارب کی پٹرولیم مصنوعات ایران سے پاکستان اسمگل ہوتی ہیں،بلوچستان ،سندھ اور خیبر پختونخوا کے بارڈر پر سمگلنگ کون کرا رہا ہے؟

عمر ایوب نے کہا کہ کیا بارڈر پر پٹواری ہیں جو سمگلنگ کرا رہے ہیں،سمگلنگ کرانے کے لیے تو ہمارے پاس کوئی وسائل نہیں ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر کو بتانا چاہتا ہوں آرٹیکل 7 کے تحت ریاست کا احترام کریں،تمام ادارےبشمول فوج آرٹیکل 7 کے تحت ریاست کے ماتحت ہوتے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سیاسی حکومت کی ناکامی ہے،مراد سعید نے دہشتگرد آنے کی نشاندہی کی، اسے روپوش ہونا پڑا،حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کے پرخچے اڑ گئے،پی ٹی آئی سے بڑا کوئی محب وطن نہیں۔

 

 

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین