Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فضائی میزبانوں کی خدمات کا اعتراف، عالمی دن پر تقریبات

Published

on

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں فضائی میزبانوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے،کیبن کریوجہاز میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران مسافروں کے تحفظ کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

کیبن کریو کے عالمی دن کی مناسبت سے مختلف پروگرام اور سیمینارز کے ذریعے تجدید عہد کیا جاتا ہے، کیبن کریو سول ایوی ایشن کے بین الاقوامی قوانین کے تحت مسافروں کے تحفظ کے ذمہ دارہوتے ہیں۔

پاکستان کیبن کریو کے صدرنصراللہ آفریدی کا اپنے ویڈیوپیغام میں کہنا ہے کہ پی آئی اے کے عملے کوکسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران بین الاقوامی معیار اورعالمی ہوابازی کے قوانین کے عین مطابق ہرقسم کے حالات سے مربوط اندازمیں نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ طورپرتیارکیا جاتاہے،جہاز کے ایمرجنسی کے دوران زمین یا پانی پرلینڈنگ کے دوران مسافروں کے بحفاظت باہر نکالنے کی خصوصی تربیت دی جاتی ہے.

نصراللہ آفریدی نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران کیبن کریو کوطیارے کے آخری مسافرکے نکل جانے سے پہلے جہازچھوڑنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

ہوابازی سے منسلک دیگرافراد  کا کہناہے کہ زمین اورآسمان کے درمیان ایک الگ دنیا ہے،جہاں یومیہ ہزاروں مسافرپروازوں کے ذریعے ایک منزل سے دوسرے منزل کے درمیان عازم سفرہوتے ہیں۔

کیبن کریو(ائیرہوسٹس،کیبن کریو)عام حالات میں تواپنی ایک مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ جہاز کے دروازے سے لیکرسیٹ پربیٹھنے تک ہرجگہ استقبال کرتے ہیں،مگرخدانخواستہ اگرہنگامی صورتحال درپیش آجائے تویہی کیبن کریوطیارے میں آتشزدگی کے کسی واقعے کے سبب فائرفائٹربن جاتے ہیں جبکہ کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال کے دوران میڈیکل اسٹاف بن کرمسافرکو ہرممکن طبی امدادمہیا کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین