Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج تین مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر ریکارڈ طلب

Published

on

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ کھنہ میں دو اور ایک تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر انسداد دہشتگردی عدالت اسلام نے چوبیس اکتوبر کو تینوں مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

انسداد دہشت گردی کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے چئیرمین پی ٹی آئی کی تھانہ کھنہ میں دو اور تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمات میں ضمانت کے معاملے پر سماعت کی دوران سماعت بیرسٹر سلمان صفدر نےچیئرمین پی ٹی آئی کی پروڈکش آرڈر جاری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے دلائل دیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضمانت کی درخواستیں بحال کی ہیں اس کیس میں ملزم کی پروڈکشن لازمی ہے، آپ یہ بات نہ سوچیں کہ آپ کے پاس آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کا اختیار بھی ہے جب ضمانت دائر ہو جاتی ہے تو میرٹ پر طے ہوتی ہے۔

اس دوران پراسکیوٹر راجا نوید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پراسکیوشن آج کہہ رہی ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو سکیورٹی خدشات ہیں۔عدالت نے پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیسسز کا ریکارڈ کہاں ہے؟  پراسکیوٹر نے بتایا کہ آج ریکارڈ نہیں ہے ریکارڈ پیش کریں گے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ اگر چیرمین پی ٹی آئی کی موجودگی کا مسئلہ ہے تو کل جہاں ہم نے جانا ہے وہیں درخواست ضمانت سن لیں گے، آپ کو ہر ریلیف ملے گا جو آپ کا حق ہو گا،  سلمان بھائی آپ بہت بڑے چیمبر سے ہیں بغیر کسی تفریق کے کیس چلے گا۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے تینوں مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا کیس کی مزید سماعت چوبیس اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین