Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بلوچستان کے پانچ سے زیادہ حلقوں میں رشتہ دار مدمقابل، کہیں باپ بیٹا تو کہیں سگے بھائی

Published

on

بلوچستان میں پانچ حلقوں سے زائد حلقوں میں قریبی رشتہ ایک دوسرے کے خلاف انتخاب لڑرہے ہیں ۔ ان میں سے دو حلقوں میں بھائی ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں جبکہ ایک حلقے میں والد اوربیٹا ایک دوسرے کے مقابل ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی -4–بارکھان موسیٰ خیل پر سردار عبدالرحمان کھیتران کے حریف کے طور پر ان کا بیٹا انعام کھیتران بھی میدان میں ہے۔ سردار عبدالرحمان کھیتران نواز لیگ جبکہ انعام شاہ آزاد حیثیت سے انتخاب لڑرہے ہیں۔

کوہلو سے بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی -9کوہلو سے نوابزادہ جنگیز مری نواز لیگ کے امیدوار ہیں جبکہ ان کے چھوٹے  بھائی نوابزادہ گزین مری  آزاد حیثیت سے میدان میں ہیں۔

پی بی 32چاغی سے میر عارف محمد حسنی پییپلز پارٹی کی ٹکٹ پر انتخاب لڑرہے ہیں جبکہ ان کے بھتیجے میر عارف محمد حسنی اسی نشست پر نواز لیگ کے امیدوار ہیں ۔

میر ظفراللہ زہری بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی -33 سوراب سے جے یوآئی کے امیدوار ہیں اسی نشست سے ان کے بھائی میر نعمت اللہ زہری پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر انتخاب لڑرہے ہیں۔گزشتہ عام انتخاب میں بھی دونوں بھائی ایک دوسرے کے مد مقابل تھے –

قومی اسمبلی کی نشست این اے 264 کوئٹہ تھری سے بی این پی کے سربراہ سردار اخترمینگل اور ان کے بھانجے رامین محمد حسنی بھی میدان میں ہیں۔۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین