Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف، پٹرول 6.17 روپے، ڈیزیل کی قیمت میں 10.86 روپے کمی

Published

on

یوم آزادی پر عوام کے لیے تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز پر اگلے 15 دن کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا ریلیف دے دیا ہے۔

اوگرا نے وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری ارسال کی، جس میں پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کمی کی تجویز دی گئی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

وزیراعظم نے اوگرا کی سمری منظور کرلی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275.60 روپے سے تبدیل ہوکر 269.43، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 283.63 سے تبدیل ہوکر 272.77 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 183.71 سے تبدیل ہوکر 177.39 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 166.25 سے تبدیل ہوکر 160.53 روپے ہو گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگلے 15 دن کیلئے ہوگا۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پندرہ دنوں سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ گھریلو صارفین کی قیمتوں کو اس کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین