پاکستان
توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف نیب سے رپورٹ طلب
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے صدر مملکت آصف زرداری ، سابق وزرائے اعظم نوازشریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں آئندہ سماعت پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے رپورٹ طلب کرلی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
نیب پراسکیوٹر اظہرمقبول شاہ نے مؤقف اپنایا کہ نوازشریف نے شامل تفتیش کرنے کی درخواست دی تھی، نوازشریف کوشامل تفتیش کرلیا گیا تھا ، اب ہمارے تفتیشی افسردستیاب نہیں، تفتیش کی روشنی میں رپورٹ پیش کریں گے کہ کیس چلایا بھی جاسکتا ہے یا نہیں۔
نیب پراسکیوٹرنے استدعا کی کہ عدالت آئندہ سماعت تک کا وقت دے دیں، رپورٹ جمع کروا دیں گے۔
بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پررپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری، سربراہ مسلم لیگ (ن) نوازشریف، رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرکے 19 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔
ریفرنس میں کہا گیا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے کاروں کی صرف 15 فیصد قیمت ادا کر کے توشہ خانہ سے گاڑیاں حاصل کیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی