Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

بیرون ملک سفر کے لیے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کی شرط ختم

Published

on

بارڈر ہیلتھ سروسز نے ملکی ہوائی اڈوں پر بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کی شرط ختم کردی۔

ہیلتھ ڈیکلئیریشن کی پابندی ختم کرنے سے متعلق ڈائریکٹر بارڈر ہیلتھ ڈاکٹر سید غلام مرتضیٰ شاہ کے زیردستخطی نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،جس کے مطابق ائیرلائنز کی جانب سے بین الاقوامی مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کی تقسیم کی پریکٹس/پالیسی فوری طور سے بند کردی جائے۔

پاکستان میں فضائی آپریشن کی حامل تمام بین الاقوامی اور ملکی ایئر لائنز کے اسٹیشن منیجرزنئی ہدایات پر عمل کروائیں، کراچی،لاہور،اسلام آباد ائیرپورٹ سمیت ملک کے تمام ہوائی اڈوں  کے ہیلتھ آفیسر،معاون ہیلتھ  آفیسرز کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین