پاکستان
ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق
اٹک سے فالج کی مریضہ کو راولپنڈی منتقل کرنے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ریسکیو اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹک ڈسٹرکٹ اسپتال میں سہولیات کی کمی کے باعث فالج کی خاتون مریضہ کو راولپنڈی کے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔
اٹک راولپنڈی روڈ پر ایمبولینس حادثے کا شکار ہوئی، جس میں ریسکیو میڈیکل ٹیکنیشن سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ علاوہ ازیں مریضہ اور اس کے 3 رشتے دار بھی حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو 1122 ایمبولینس کے حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کرلی گئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ ریسکیو اہلکارعمران، 52 سالہ شاہین، 70 سالہ کامنہ بی بی، 44 سالہ ریاض، 40 سالہ ثمینہ بی بی شامل ہیں۔
ایمبولینس کا ڈرائیو وقار احمد شدید زخمی ہے جب کہ دیگر زخمیوں میں 60 سالہ عبدالوحید، 36سالہ رخسانہ بی بی بھی شامل ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی