Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی جائزہ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

Published

on

انٹر نیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن(اکاو) کی 7 رکنی ٹیم سی اے اے کا آڈٹ کرنے  پاکستان پہنچ گئی۔

پاکستان سول ایوی ایشن کے سالانہ آڈٹ اور یورپ میں پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر انٹر نیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن(اکاو) کی 7 رکنی ٹیم سی اے اے کا آڈٹ کرنے آج پاکستان پہنچ گئی، عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی ٹیم ریجنل ڈاریکٹر منجیت سنگھ کی سربراہی میں پہنچی۔

اکاو کی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آڈٹ کرے گی،اوراس تناظر میں سی اے اے کے لائسنسنگ، فلائٹ سیفٹی، فلائٹ اسٹنڈرڈ، ایرٹریفک کنٹرول کا آڈٹ کرے گی۔

سول ایوی ایشن کے انتہائی اہم شعبہ جات ائیروردنیس اور ائیرٹرانسپورٹ کابھی عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن آڈٹ کرے گی،اکاو ٹیم سی اے اے ہیڈکوارٹرز سمیت کراچی لاہور ایرپورٹ کا بھی دورہ کرے گی، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم 10 نومبر تک سی اے اے کا آڈٹ کرنے کے بعد روانہ ہوگی۔

 عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم کے فوری بعد یورپی ایوی ایشن(ایاسا) اور برطانوی ٹیم بھی آڈٹ کرے گی،یورپی ایوی ایشن اور برطانیہ سی اے اے کے آڈٹ میں کامیابی کے بعد پاکستان ایرلائنز کی یورپ اور برطانیہ میں پروازیں بحال ہوجائینگی،

ذرائع کے مطابق جولائی 2020 سے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین