Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ڈیرہ غازی خان میں کرپشن کا انعام، علی عمران کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات لاہور تعینات کر دیا گیا

Published

on

محکمہ ماحولیات میں اندھیر نگری چوپٹ راج، اینٹی کرپشن پنجاب نے جس ڈپٹی ڈائریکٹر کو ڈی جی خان میں کرپشن پر گرفتار کیا اسے لاہور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا۔
لاہور میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی عمران جب ڈیرہ غازی خان میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات تھے تو ان کے خلاف کرپشن کی شکایات عام تھیں۔
ایسی ہی ایک شکایت بھٹہ یونین تحصیل کوٹ چھٹہ کے صدر نے اینٹی کرپشن ڈی جی خان کو درج کرائی تھی،اینٹی کرپشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق علی عمران ناجائز تنگ کرتے اور رشوت ملنے پر چھوڑ دیتے تھے، انہوں نے بھٹہ یونین کے صدر سے 50 ہزار رشوت لی جس پر مقدمہ درج کیا گیا۔
اینٹی کرپشن نے علی عمران کو طلبی کے نوٹس جاری کئے اور پیش نہ ہونے پر گرفتار بھی کیا گیا۔
علی عمران ان مقدمات میں ضمانت اور زیر التوا انکواریز سے جان چھڑا کر لاہور میں تبادلہ کرا کر تعینات ہو گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین