تازہ ترین
کرنٹ اکاؤنٹ میں عدم توازن کا خطرہ بڑھ رہا ہے، پاکستان زرمبادلہ ذخائر بڑھائے، آئی ایم ایف
آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر مزید بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان مصنوعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم نہ دکھائے،پاکستان کو اپنی نیٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پوزیشن مضبوط کرنا ہوگی،پاکستان کو بیرونی ذمہ داریاں کم کرنے کی ضرورت ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں عدم توازن کا خطرہ بڑھ رہا ہے،درآمدی پابندیوں کی وجہ سے شرح تبادلہ میں لچک کم ہورہی ہے،شرح تبادلہ کی ناکافی لچک سے کرنٹ اکاؤنٹ میں عدم توازن بڑھ رہا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان پر مجموعی قرض کی ادائیگیوں کی بڑی ذمہ داریاں ہیں، درآمدی پابندیوں کیلئے اضافی پالیسی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت پڑسکتی ہے،2023 میں پاکستان کی نیٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پوزیشن 131 ارب ڈالر تھی،مالی سال 2019 سے 2022 تک اوسطاً پوزیشن 116 ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئی، 2023 میں پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری 28.8 ارب ڈالر رہی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نیٹ پورٹ فولیو سرمایہ کاری 9.3 ارب ڈالر کارڈ کی گئی،رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ معمولی سرپلس ہوا،دوسری سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 200 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ ہوا۔
آئی ایم ایف کے مطابق اس عرصے کے دوران ایکسپورٹ میں اضافے کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا،بقیہ دو سہ ماہیوں کے دوران درآمدات میں اضافے کا اندازہ لگایا گیا،رواں مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کا 0.8 فیصد رہے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی