Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

رضوانہ تشدد کیس، سول جج عاصم حفیظ کو برطرف کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور

Published

on

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کے لیے دائر درخواست  سماعت کےلئے منظور کر لی، وفاقی حکومت اورایڈووکیٹ جنرل آفس سے معاونت کیلئے نوٹسزجاری کر دیئے گئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے سول جج کا معاملہ ویسے تو ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر ہے لیکن ہم جوڈیشل سائیڈ پر بھی دیکھیں گے، بچوں پر تشدد اور چائلڈ لیبر سے متعلق فیڈریشن کو دیکھنا چاہیے،اس سے قبل کم سن طیبہ تشدد کیس سمیت متعدد واقعات سامنے آئے ہیں ، ہم اس درخواست پر وفاق اور ایڈوکیٹ جنرل آفس کو نوٹس کر رہے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سول سوسائٹی کی درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل احسن رضا اور اسٹیٹ کونسل ذوہیب گوندل کو روسٹرم پر طلب کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سول جج کا معاملہ ویسے تو ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر ہے لیکن ہم جوڈیشل سائیڈ پر بھی دیکھیں گے،ہمارے پاس اس حوالے سے تفصیلی درخواست آئی یے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور چائلڈ لیبر سے متعلق فیڈریشن کو دیکھنا چاہیے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے طیبہ تشدد کیس کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ اس سے قبل کم سن طیبہ تشدد کیس سمیت متعدد واقعات سامنے آئے ہیں،ہم اس درخواست پر وفاق اور ایڈوکیٹ جنرل آفس کو نوٹس کر رہے ہیں۔

اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ ہمیں درخواست کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ ہم نوٹس کی تیاری کرلیں۔

درخواست سول سوسائٹی نیٹ ورک اسلام آباد کے صدرعبد اللہ ملک نے دائر کی ہے،سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ کم سن رضوانہ پر تشدد کرنے کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

سول جج عاصم حفیظ کو تشدد کیس کی وجہ سے لاہور ہائی کورٹ نے او ایس ڈی بنا رکھا ہے،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین