پاکستان
کچے کے ڈاکوؤں نے ڈرائیور اغوا کر لیا، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ملک بھر میں سپلائی بند کرنے کی دھمکی
سندھ کے کچے میں آئل ٹینکرڈرائیور کے اغواء پر ٹانسپورٹر سراپا احتجاج بن گئے،بلاول چورنگی پر علامتی احتجاج کے دوران 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔
آئل ٹینکرزڈرئیورزکے اغواء کے واقعات کے خلاف آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن نے میرین سینٹر شیریں جناح کالونی سے بلاول چورنگی تک احتجاجی ریلی نکالی۔
ریلی میں آئل ٹرانسپورٹرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی،مقررین کے مطابق خالدبٹنی نامی ڈرائیورکو24جون کوکندھ کوٹ میں اغوا کیاگیا۔
خالد خان کی ویڈیوسوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے،پولیس حکام نے واقعہ سے لاعلمی کااظہارکیا۔
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اغوا کارایک کروڑ روپے تاوان مانگ رہے ہیں،اڑتالیس گھنٹوں میں مغوی ڈرائیورکوبازیاب نہ کرایا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے،اگر ڈرائیور بازیاب نہ ہوا تو پورے پاکستان کو آئل کی سپلائی بند کردینگے۔
رہنما آئل ٹیکرز اونرز لائق زادہ کے مطابق یہ واقعہ پہلی مرتبہ پیش نہیں آیا اس سے قبل بھی ایک ڈرائیور کو اغوا کرکے ڈاکو کچے میں لے گئے،یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ ریاست کے اندر لوگوں نے ریاست بنالی ہے،جس کے سامنے حکومت بے بس ہے۔
لائق زادہ کا مزید کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں احتجاج کا دائرہ بلاول ہاوس سمیت سندھ بھر تک بڑھادینگے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی